سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل سے امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کیوفد کے ہمراہ ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل سے امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ سیکرٹری داخلہ نے فرانزک سائنس ایجنسی ،پیفڈا اور منسلک ادروں کی کارکردگی پر بریف کیا ۔

(جاری ہے)

جیلوں میں قیدیوں کے لئے کیے گئے اقدامات اور پروبیشن اینڈ پے رول کے متعلق بھی آگاہ کیاجبکہ پنجاب چیئرٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے طریقہ کار پر سپیشل سیکرٹری داخلہ نے تفصیل سے بریف کیا ۔

کرسٹن کے ہاکنز نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب سے منسلک چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کیلیے بہترین ادراہ ہے ۔اس موقع پر فرانزک سائنس ایجنسی میں کرائم سین اور پیفڈا میں جدید ٹیکنالوجی پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز اور وفد نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں