رواں سال ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 27لاکھ 49ہزار500 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

منگل 16 اپریل 2024 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔لاہور پولیس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اشتہاری اور خطرناک ملزمان کی نقل و حمل پر نظر رکھ کر ان کو گرفتار کر رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رواں سال ابتک ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 27لاکھ 49ہزار500 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

سافٹ ویئر پر 870اشتہاری ملزمان کی موجودگی کے نوٹیفکیشن موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی کے دوران 437اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ433افراد کو بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 244،سٹی65،سول لائنز48، ماڈل ٹاؤن 40،کینٹ 7 جبکہ صدرڈویژن پولیس نے33 اشتہاری گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ ہوٹل اور قیام گاہوں مالکان کو مسافروں کا ڈیٹا ہوٹل آئی ایپ میں درج کرنے کا پابند کریں۔ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں ڈیٹا درج نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے سپروائزری افسران کو بھی خود فیلڈ میں نکل کر ہوٹلز،سرائے اور قیام گاہوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں