خصوصی عدالت، اہلمد کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ اور مہر احسن ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج

منگل 16 اپریل 2024 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایوان عدل میں سول جج کے اہلمد سے فائل چھیننے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں درج مقدمہ میں مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ اور مہر احسن ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج کر دی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا،منگل کو سماعت پر صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی اور سلمان شاہد سمیت وکلا نے دلائل دیئے،پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد عدالت نے ضمانتوں کو خارج کر دیا،ملزم مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ اور مہر احسن ایڈووکیٹ نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی،ملزم مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور مہر احسن ایڈووکیٹ نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں