وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیرعلیل گلوکار غلام عباس کے گھر پہنچ گئے، 10لاکھ روپے کا چیک دیا

گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں،غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی‘ مریم نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی، گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا

منگل 16 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) معروف گلوکار غلام عباس کی علالت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئی10لاکھ روپے مالی امدادکااعلان کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے گلوکار غلام عباس کے گھرجاکر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں