لاہور ہائیکورٹ کا پی پی36 وزیر آباد آر او آفس تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو24 گھنٹے میں فیصلےکا حکم

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی پی36 وزیر آباد کا آر او آفس تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو24 گھنٹے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فیاض چٹھہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آر او آفس وزیر آباد کے بجائے گوجرانولہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے حلقہ کے 185 پولنگ افسران انتخابی نتائج 50 کلومیٹر دور لے کر جائیں گے،عدالت ریٹرننگ آفس وزیر آباد میں بنانے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں