ٴْپیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب کے مختلف اضلاع کی صدارت اور تنظیم نو کیلئے تجاویز مانگ لیں

ٌصدرپیپلز پارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے لاہور کی قیادت کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

u لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی صدارت اور تنظیم نو کے لئے پنجاب کی قیادت سے تجاویز مانگ لیں،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور کی قیادت کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے لاہور کی قیادت کے لئے اوپن ہاؤس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کی قیادت کے لئے اوپن ہاؤس سے تجاویز لی جائیں گی،لاہور کی قیادت کے لئے مختلف نام اوپن ہاؤس میں رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اوپن ہاؤس کی جانب سے تجویر کردہ نام پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھیجے جائیں گے جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں