تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں‘مریم نوازشریف کی ہدایت

مریم نوازکا لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم، جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں‘مریم نوازشریف

بدھ 17 اپریل 2024 18:34

تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں‘مریم نوازشریف کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیااور ہدایت کی کہ تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی،سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا۔ نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزرا بلال یٰسین، سید عاشق کرمانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں