نا اہل حکومتیں اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہی ہیں‘ذبیح اللہ بلگن

حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی جو قابل مذمت ہے ‘ رہنما جماعت اسلامی

منگل 30 اپریل 2024 17:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کرر ہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنمائوں کو گرفتار کررہی ہے،ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت اور جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت اور آئین کی پامالی سے ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں