بچوں ہر جسمانی سزائوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے گی‘سارہ احمد

قانون سازی کے ذریعے بچوں پر جسمانی سزائوں کے واقعات میں کمی آئے گی‘ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

منگل 30 اپریل 2024 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچوں پر جسمانی سزائوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں پر جسمانی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں آج بچوں پر جسمانی سزاں کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بین الاقوامی قوانین کے چارٹر کے مطابق بچوں پر جسمانی سزا دینے سے منع کیا گیا ہے، بطور ایم پی اے بچوں ہر جسمانی سزاں پر پابندی کیلئے قرارداد جمع کروائی ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ بچوں پر جسمانی سزائوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ بچوں کو جسمانی سزائوں کا نشانہ بنانے والے افراد کو سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے بچوں پر جسمانی سزائوں کے واقعات میں کمی آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں