منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط

بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5 ، سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں

جمعرات 18 اپریل 2024 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 10 لاکھ 24 ہزار 399 کلو منشیات ضبط کیں اور ایک ہزار 244 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق7 سے 14 اپریل کے دوران بلوچستان سے 651، گلگت بلتستان سے 115، پنجاب سے 5 اور سندھ سے 97 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔

ملک بھر سے 6 کلو ہیروئن، 538 کلو ہشیش، 276 کلو میتھ اور 47 کلو افیون برآمد ہوئی۔بلوچستان سے 376 کلو ہشیش اور 275 کلو میتھ برآمد ہوئی اور گلگت بلتستان سے 67 کلو ہشیش اور 45 کلو افیون، جبکہ سندھ سے 95 کلو ہشیش برآمد ہوئی۔متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 19 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں