پنجاب کے ضمنی الیکشن میں قیادت کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے ،عثمان ملک

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) قائم مقام جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب عثمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں قیادت کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک قومی اور 4صوبائی حلقوں میں ن لیگ کو سپورٹ کریں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم میں پارٹی پرچم کیساتھ شرکت کرےگی ،پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور مفاہمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی رہے گی ۔عثمان ملک نے کہا کہ انشا اللہ 21اپریل کو اتحادی حکومت کی نشستوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں