پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات رپورٹ ،1270افراد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:12

پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات  رپورٹ ،1270افراد زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1124ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ۔ حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ 589افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 616ڈرائیوز،30کم عمرڈرائیور، 510مسافراور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جبکہ 235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 83حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان70حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1282متاثرین میں 985مرد اور285خواتین شامل ہیں اور ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 985موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،141کاریں،36وین،7مسافر بسیں،21ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں