موجودہ مشکل حالات میں شیر افضل مروت کا غیر ذمہ داری کی حد ہی:مسرت چیمہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت جیسے زیرک سیاستدان نے جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر جو بیان دیا ہے اس سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے، میں اس بات کی گواہ ہوں کہ جب بانی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تو جن سربراہان نے ان کی خیریت دریافت کی تھی ان میں محمد بن سلمان سب سے پہلی شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایسے وقت میںجب پارٹی اور بانی چیئرمین مشکل میں ہیں ایسے وقت میں ایسا بیان دینا غیر ذمہ داری کی حد ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن نہیں رہا۔ انہوںنے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی بانی چیئرمین کی مشکلات حل کریں اور جلدی سے انہیں رہائی ملے تاکہ وہ پارٹی کے معاملات خود چلا سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں