یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار

جمعرات 18 اپریل 2024 22:31

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا ء پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،یوٹیلیٹی اسٹورز پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے ،آٹے کا10 کلوکا تھیلا 648 روپے اورگھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا منصوبہ ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں