وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کرتارپور آمد، گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا، بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز پر اظہار مسرت
پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین اورخواتین کا ہاتھ جوڑ کرگرمجوشی سے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال، سروور اور سمادھی کا دورہ وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا گیا،کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ،پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات اور انتظامات کو سراہا وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مقدس کنویں، سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی، ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت
جمعرات 18 اپریل 2024 20:15
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کئے۔
دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا۔ دلجیت سنگھ سرناں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئے۔ سمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔ بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔ سکھ جتھہ لیڈر نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلیٰ بننا ہم سب کا مان ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیا اور سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھانے کے معیار کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت کی اور سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سید عاشق حسین کرمانی، ایم این اے انوار الحق، ایم پی اے وسیم بٹ، رانا منان، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری ایگریکلچر،سیکرٹری زراعت، کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مزدوروں بارے نبی کریم ؐ کی ہدایات پر عمل کیاجائی:متحدہ علما کونسل
اسلام مزدورکے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے : جے یو آئی
لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ناکام ، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
پاکستان میں غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل جاری
مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی: عون چودھری
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
پی یو جے کے زیراہتمام ’’محنت کش کا عالمی دن‘‘ سیمینارکا انعقاد
نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے کے زیر اہتمام عظیم الشان مزدور ریلی
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز ماڈل ٹائون کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی