ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس،انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر نے شرکت کی ۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلے روز 04 لاکھ 43 ہزار 113 بچوں کو قطرے پلائے گئے اور 02 لاکھ 90 ہزار 481 گھروں کو کور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 58 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او نشتر اور کینٹ میں خصوصی توجہ دیں، ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ اور پولیو مہم میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے،سکولوں میں پولیو مہم کو بہترین اور احسن انداز میں چلایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر زندگی بھر کی محرومی سے بچائیں اوراگر ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1166 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں