جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام "قومی فلسطین ،کانفرنس و اقصی واک" کل منعقد ہوگی ۔ڈاکٹر عبدلغفور راشد

منگل 30 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام "قومی فلسطین ،کانفرنس و اقصی واک" کل بدھ کو ایوان اقبال میں منعقد ہوگی ،جس میں مہمان خصوصی فرزند امام مسجد اقصی فلسطین امام میمون اسعد تمیمی ہوں گے جو کانفرنس کے بعد فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والے واک کی قیادت بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کانفرنس اور واک کے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قومی فلسطین کانفرنس کی صدارت مولانا شریف چنگوانی اور علامہ ہشام الہی ظہیر کریں گے جبکہ اقصی واک دوپہر 2.30 بجے مرکز انس بن مالک پاکستان آخری منٹ سٹاپ تا شالامار باغ چوک تک ہوگی۔فلسطین کاز پر پاکستانی عوام کے جذبات کو بین الا قوامی میڈیا کے ذریعے امام مسجد اقصی تک پہنچایا جائے گا۔قومی فلسطین کانفرنس اور اقصی واک سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنمابھی خطابات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں