سال 2014ء پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ہو گا ، متعدد ہدایتکار نئی فلمیں بنائیں گے

جمعہ 3 جنوری 2014 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) سال 2014ء پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ہو گا ، متعدد ہدایتکار نئی فلمیں بنائیں گے ۔ ان ہدایتکاروں میں سید نور ، شہزاد رفیق ، پرویز رانا ، پرویز کلیم ، شاہد رانا ، یونس ملک ، الطاف حسین ، حسن عسکری اور سجاد گل سمیت دیگر ہدایتکارر و فلمساز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلمی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2013ء کے مقابلے میں سال 2014ء میں چار گناہ زیادہ فلمیں بنیں گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر آجائیگی ۔ اس حوالے سے نئے سرمایہ کاروں نے فلموں میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں