30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

پیر 19 نومبر 2018 16:06

30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمدسینئرنے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے، چمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں