ائندہ ڈومیسٹک سیزن سے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا نظام لانے کی تیاریاں مکمل
پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے ماسٹر پلان اور فارمولے کو عملی جامع پہنانے کا فیصلہ ،ْ حتمی منظوری (کل) دی جائیگی
پیر 17 دسمبر 2018 20:55
(جاری ہے)
ہارون رشید نے اس سلسلے میں مختلف ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں سے بھی رائے لی ہے۔ پی سی بی اتفاق رائے سے ایسا نظام لانا چاہتا ہے جس میں کوالٹی کرکٹ ہو تاہم یہ بات طے ہے کہ کوئی بھی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم اگلے سیزن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دے گی۔
ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیموں کا انتظام ڈپارٹمنٹ کے پاس جانے کے بعد ریجن کے منتخب نمائندوں کی حیثیت کیا ہوگی اس بارے میں بہت کچھ طے ہونا باقی ہے۔ اس وقت ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کے پاس جو کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف ہے ان کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ ہر ریجن کے کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایس ایل فرنچائزوں کی طرز پر ہوگا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک ایک ریجن کے تمام اخراجات ایک ایک ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس میں واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین، کے آر ایل کے ایاز بٹ، لاہور ریجن کے شاہ ریز روکڑی، پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر، جنرل منیجرعثمان واہلہ اور منیجر ڈومیسٹک ثاقب عرفان شامل تھے۔ذرائع کے مطابق جنرل مزمل کا کہنا ہے کہ فارمولے کو مزید بحث کیلئے بورڈ آف گورنرز کے سامنے لایا جائے۔ تاہم اگلے سال سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیمیں ختم ہوجائیں گی اور ریجن کا انتظام ڈپارٹمنٹ چلائیں گے۔ ریجن کا پروفیشنل سیٹ اپ بنایا جائے گا جس میں ایم ڈی کا تقرر کیا جائے گا جبکہ ہر ریجن اور ڈپارٹمنٹ مل کر کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور مراعات کا تعین کریں گے۔ذرائع کے مطابق منگل کی میٹنگ سے قبل کوئٹہ ریجن کے مراد اسماعیل کے عہدے کی معیاد پوری ہوگئی ہے۔ سیالکوٹ ریجن میں الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ایک اور ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے فارمولے میں ڈپارٹمنٹ سے وابستہ کرکٹرز کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے جبکہ آٹھ کے علاوہ بقیہ ڈپارٹمنٹ کا مستقبل کیا ہوگا اس بارے میں بھی سوچ وبچار کیا جارہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ نچلے ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں بند ہوجائیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ