وسیم خان کا کھلاڑیوں سے رابطہ ،پروٹوکولز پر سختی سے عمل کی ہدایت

جمعرات نومبر 22:34

وسیم خان کا کھلاڑیوں سے رابطہ ،پروٹوکولز پر سختی سے عمل کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے نیوزی لینڈ میں موجود اسکواڈ کو پروٹوکولز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے 6 کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسکواڈ سے نیوزی لینڈ میں رابطہ کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی کوویڈ 19 کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، لہٰذا پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments