نوجوانوں کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کیلئے تیار کرنا بڑا چیلنج ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

جمعرات 18 اپریل 2024 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کے لئے تیار کرنابڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میںشعبہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے چیف منسٹریوتھ انیشیئٹیو کے تحت طلبائوطالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے وحید شہید حال میں خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر کامران عابد، فیکلٹی ممبران ،پی ایچ ای سی، پی آئی ٹی بی اور پنجاب بینک سے آفیشلز سمیت طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کہ ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلباء کے لئے لیب ٹاپ سکیم ، فری انٹرنیٹ سکیم اور اب ای بائیک سکیم یقینا اچھے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس طلباء کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے 60بسیں ہیں جو طلباء کی تعداد میں اضافے کے باعث ناکافی ہوتی جارہی ہیں جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ سکیم کار آمد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے خاص طور پر طالبات کو ضرورفائدہ اٹھانا چاہیے ۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ نوجوان طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں اورحصول تعلیم میں آسانیاں حاصل کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد طلباء کی اداروں تک رسائی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق طلباء کے لئے سکیم کو سود سے پاک اور آسان رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنے مضامین میں مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادار کرناچاہئے ۔ قبل ازیں ڈاکٹر وسیم نے سکیم کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں