لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے، شیرافضل مروت

جمعہ 9 فروری 2024 22:07

لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے، شیرافضل مروت
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شیر افضل مروت نے کہا کہ خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھا، سیکیورٹی اداروں نے پہلے بھی مجھے تھریٹ الرٹ کا بتایا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تھرٹس کے باعث گھر کے باہر پولیس، ایف سی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں