طورخم بارڈر پر افغانستان کو اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، بھاری مقدارمیںاسلحہ برآمد، ڈرائیورگرفتار

بدھ 1 اگست 2018 23:12

لنڈیکوتل ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان کو اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،بھاری مقدارمیںاسلحہ پکڑکر ڈرائیورگرفتارکر لیا گیاپولیٹیکل نائب تحصیلدار شکیل برکی کے مطابق آج خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر کاروائی کر تے ہوئے جماعتگی کے مقام پر گاڑی نمبر 2191 KAB.کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ جن میں72کلاشنکوف،266پستول اور 4000ہزار کارتوس برآمد کر لئے گئے نائب تحصیلدارطورخم نے نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ دن بارہ بجے خفیہ اطلاع ملی جس پر عمل کر تے ہوئے بھاری خاصہ دار فورس کے ہمراہ ناکہ بندی کی گئی اور جماعتگی کے قریب کامیاب کاروائی کر تے ہو ئے گاڑی کو ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا گیاڈرائیور عبدالقیوم صافی سکنہ لغمان افغانستان سے موبائیل اور پاسپورٹ قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نیاز محمد کی ہدایات پر پاک افغان بارڈر طورخم پر سیکورٹی کو سخت کر دیاگیاور ہر آنے اور جانے والے شخص کی سخت چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں