جمرود میں سویٹ ہوم کے ننھے بچوں کا چترال اسکائوٹس کے زیراہتمام شاگئی فورٹ اور علی مسجد قلعہ کا مطالعاتی دورہ

پیر 14 جنوری 2019 23:53

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل جمرود میں یتیم بچوں کے لیے قائم آرفن سویٹ ہوم کے ننھے بچوں نے 143ونگ کے چترال اسکائوٹس زیراہتمام شاگئی فورٹ اور علی مسجد قلعہ کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں پر سویٹ ہوم کے بچوں کے لئے علی مسجد قلعہ میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور 143ونگ نے بچوں میں کھیلوں کا سامان اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام نے بچوں کے ساتھ مختلف کھیل بھی کھیلے۔ اس سیاحتی دورہ کے موقع پر بچے کافی خوش تھے جس پر سویٹ ہوم کے بچوں اور سٹاف نے فرنٹیئر کور اور خیبر رائفلز کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں