سوات سکاؤٹ ہیڈکوارٹر میں ضلع خیبرکے مختلف اقوام کے مشران کا گرینڈ جرگہ

پیر 28 جنوری 2019 22:56

لنڈی کو تل۔ 28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) سوات سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں ضلع خیبر کے مختلف اقوام کے مشران و فورسز حکام گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں آفریدی، ملاگوری, شلمانی و دیگر اقوام کے علاقائی مشران نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہناہے کہ گرینڈ جرگہ میں علاقائی مسائل پر بحث ہوئی اور قومی مشران نے سیکورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز حکام نے گرینڈ جرگہ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کسی کو بھی علاقے کا امن و امان و صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائنگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کاامن و امان خراب کرنے والے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچاسکے ۔گرینڈ جرگہ میں علاقہ کے دیگر اہم امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرینڈ جرگہ کے احتتام پر علاقائی مشران نے فورسز کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں