لنڈی کوتل اور جمرود میںخاصہ دار فورس سے ریٹائرڈ اہلکار پولیس میں اہم پوسٹوں پر تعینات

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:50

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) لنڈی کوتل اور جمرود میںخاصہ دار فورس سے ریٹائرڈ اہلکار اب پولیس میںاہم پوسٹوں پر تعینات ہو گئے ہیں رینک ٹو رینک ترقی پر کوئی عمل در آمد نہیں اہم پوسٹوں پر تعینات خاصہ دار فورس سے کئی سال پہلے ریٹائرڈ ہو گئے تھے، میرٹ پر پورا اتارنے اور سینئر اہلکاروں کو دور دراز علاقوںمیں تعینات کئے گئے ہیں ،کانسٹیبل اور انسپکٹر نے ڈی ایس پی کے سٹار لگا دئے ہیں،لیویزفورس میں ماسٹرڈگری ہولڈروسینئراہلکارو کو نظرانداز کرنا بھی بے انصافی کی نشانی ہے ،باخبر ذرائع کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا لیکن اسکے بعد 2019ایکٹ منظور ہو نے کے بعد لیویز اور خاصہ دار کو علیحدہ فورس بنانے کی منظوری دی گئی جسکی وجہ سے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں میں بے چینی پائی جا تی ہیں جبکہ زیا دہ تر اب اہلکاروں کو سمجھ نہیں کہ وہ خاصہ دار ہیں یا پولیس میں ضم ہو گئے ہیں جبکہ اہم ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ فزیکل ویریفیکشن کے دورا ن زیا دہ تر اہلکاروں نے کانسٹیبل اور انسپکٹر کے فارم پر دستخط کئے لیکن انکو ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے عہدے دیکر سٹار لگا دئیے گئے ہیں ذرائع نے بتا یا کہ خیبر پختو نخوا پولیس نے میرٹ کے برعکس اور خاصہ دار فورس فائل دیکھے بغیر تر قیاں دی جسکی وجہ سے سینئر اور قابل اہلکار نظر انداز کر دئیے گئے جبکہ سینئر اور قابل اہلکاروں کو دور دراز علاقوں میں تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ ریٹائرڈ اہلکاروں کو اہم پوسٹوں پر تعینات کرکے اہم زمہ داریا ں سونپ دی گئی ہیں جبکہ گز شتہ روز ڈی پی او نے واضح کیا تھا کہ شولڈ ر پروشن کا کوئی قانونی حثیت نہیں اور شولڈر پروموشن کو ختم کر دئی گئی ہیں لیکن اسکے باجو د بھی دونوں تحصیلوں میں تاحال اس پر کوئی عمل درامد نہیں ہوا اور اب بھی اہلکاروں نے شولڈر پروموشن کے ذریعے سٹا ر لگا دئیے ہیں دونوں تحصیلوں میں سینئر اور میرٹ پر پورا اترنے والے اہلکاروں کو سائیڈ لائن کر کے میرٹ کے دھجیاں اڑا دی گئی ہیں واضح رہے کہ اگر اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے بروقت نوٹس نہیں لیا گیا تو خاصہ دار فورس اہلکاروں میں بے چینی میں مذید اضافہ ہو سکتا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں