لنڈی کوتل ،گاگرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے

پیر 7 ستمبر 2020 19:38

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) لنڈی کوتل کے علاقہ گاگرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی زرائع کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں رہائش پذیر افغانی خاتون مٹی لانے میں مصروف تھی کہ مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میںمسماة ہجرت علی،ابوبکر،مجتبیٰ اور مریم ملبے تلے دب گئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تین افراد کو نکال لیا جبکہ بعد میں ریسکیو ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی اور ایک اور بچے کو بھی مٹی سے سے نکال کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچادیاگیا جن میں تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیامتاثرہ خاندان کا تعلق صوبہ ننگر ہار افغانستان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں