این پی آئی ڈبلیو کے چھوٹے ملازمین کا تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 اپریل 2020 19:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) محکمہ زراعت کے پراجیکٹ این پی آئی ڈبلیو کے چھوٹے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر غلام محمد ڈوتیو و دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم ماہانہ 15 ہزار روپے تنخواہ پر محکمہ زراعت کے پراجیکٹ این پی آئی ڈبلیو میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسران کی جانب سے بلاوجہ ہماری تین ماہ کی تنخواہیں روک کر گھر والوں کو فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران تمام پیسے خرچ ہوچکے تین ماہ سے مسلسل تنخواہ نہ ملنے کے باعث ملازمین اور ان کے گھر والے دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ زراعت کے صوبائی وزیر و دیگر سے اپیل کی کہ تنخواہیں جاری کرکے گھر والوں کو مزید فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں