کیچ میں مزدورں کا قتل افسوس ناک ہے،پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن درچین مری

پیر 29 اپریل 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ درچین مری نےکیچ میں مزدورں کے قتل کے واقع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مظلوم بے گناہ اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ ہیں،ہماری متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں