لاڑکانہ پولیس نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 20 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، دو ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاڑکانہ پولیس نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغوی 20 سالہ طالبہ کو باحفاظت بازیاب کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کے مطابق ڈی ایس پی حیدری پارس بکرانی، انچارج سی آئی اے انسپکٹر غلام مزمل سومرو اور ایس ایچ او حیدری سب انسپکٹر اشفاق احمد شر نے تھانہ حیدری کے شہداء کارساز چوک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی کی رہائشی 20 سالہ مغوی طالبہ سمیرا بنت محمد نواز کو باحفاظت بازیاب کرواکر انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے دو اہم سرغنہ ضلع شیخوپورہ کے شہر مریدکی کے رہائشی منیر احمد ولد بشیر احمد راجپوت اور ملتان کے رہائشی قصور عباس عرف ریاض سیال کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے لوکل گینگ،دیگر ساتھیوں اور سہولتکاروں کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں