صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 17 اپریل 2024 23:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹیکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مانجھند میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر غمزدہ ہیں،حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے روڈ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ایسے واقعات وحادثات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موثر حل کے نفاذ اور ایسے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں