لاڑکانہ رائیس کینال پر مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص قتل

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ ماہوٹہ کی حدود رائس کینال روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گوکل پور کے رہائشی 28 سالہ چنگچی ڈرائیور نوجوان علی جان زنگیجو کو قتل کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کردی، اس حوالے سے تھانہ ماہوٹہ کی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نوجوان اپنی چنگچی پر ٹماٹر لے کر لاڑکانہ سبزی منڈی جا رہا تھا کہ رائس کینال روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ہے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تمام جلد حقائق سامنے آئیں گے، دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں