لاڑکانہ پولیس کے اجلاس میں امن و امان, پولیس کارکردگی، جرائم اور ٹارگٹڈ آپریشن سمیت محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان, پولیس کارکردگی، جرائم کے اعداد و شمار اور ٹارگٹڈ و انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سمیت تمام محکمانہ امور کا بغور جائزہ لے کر اشتہاری، روپوش و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں، درج مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت اور منطقی انجام تک پہنچنے والے مقدمات سمیت منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایس ایس پی لاڑکانہ نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ کا یقین دلانے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، شہریوں کو احساس دلایا جائے کہ لاڑکانہ پولیس جرائم کے سدباب اور عوام کے تحفظ کے لیئے پرعزم اور ہمہ وقت الرٹ و تیار ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ پولیس عوام کو یہ احساس دلائے کہ جرائم کے مرتکبین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے، عوام کو چاہیئے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کا ساتھ دیں، جرائم کے مقدمات میں بطور گواہ پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں اور جہاں ضرورت ہو وہاں رضاکارانہ طورپر گواہی کے لیے تعاون کریں، پولیس جرائم کی روک تھام، تفتیش اور ملزمان کو سزا دلوانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی، پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،ہم پولیس کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے، عہد کرتے ہیں کہ جرائم پیشہ افراد سے لڑنے میں صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے، اجلاس میں منشیات فروشوں خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائیوں پر ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی اور بدمعاشوں کے خلاف مؤثر کاروائی پر ڈی ایس پی سول لائن ڈاکٹر ظہور احمد سومرو اور کرمنلز کی گینگ بسٹ کرنے پر ایس ایچ او تعلقہ صفی اللہ انصاری کی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او رشید وگن، ڈوکری، سچل، اللہ آباد، شہید الاہی بخش سیال، دڑی، علی گوہر آباد، حیدری اور باقرانی کے خلاف شوکاز نوٹسز اور دو، دو سال فار فیوچر کے احکامات جاری کیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں