لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،مال مسروقہ برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، چرس، چوری شدہ و چھینی جانے والی 3 موٹرسائیکلیں اور 2 لاکھ نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گیریلو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر ابڑو کو 30 بور پسٹل اور تقریبآ تین کلو گرام چرس سمیت، دڑی پولیس نے دو مطلوب ملزمان ندیم کلہوڑو اور منور سولنگی کو اور اللہ آباد پولیس نے ملزم وقار کہاوڑ کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب ایس ڈی پی او صدر خادم حسین بلیدی نے دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے شہری عبدلخالق کلہوڑو اور شہری ممتاز علی جاگرانی سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں، نوڈیرو پولیس نے دیوان راندھو مل سے چھینی جانے والی نقدی دو لاکھ اور رتوڈیرو پولیس نے نادرا آفس والے علاقے سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں