میاں خان بگٹی کی تربت میں دومزدوروں کے قتل اور ہرنائی میں دہشتگردوں کےسیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات کی مذمت

اتوار 28 اپریل 2024 23:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے تربت کے علاقے تمپ میں دومزدوروں کے قتل اور ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تربت میں نامعلوم مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ کر کے مزدوروں کو قتل کرنے کے واقعہ کا سن پر دلی دکھ ہوا،میں پسماندگان کے غم میں برابر شریک ہوں،متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ملوث عناصر کو جلداز جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں، سیکورٹی فورسز نے بروقت جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں