عمران خان کی کامیابی دیکھ کرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں،میر غلام حسین

بدھ 8 اگست 2018 22:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر غلام حسین لاشاری ، ضلعی نائب صدرولی محمد کاکڑ،سینئر رہنماء شاہنوازمحمد حسنی، رفیع اللہ خان کاکڑبرشوری،تحصیل حب کے صدرمیرمحمد ایوب رند،رضاخان زہری ،عبدالنبی رند،اعجاز لاشاری ، رئیس نواز علی لاشاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی دیکھ کرمخالفین بوگھلاہٹ کاشکاربن چکے ہیںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22سال پاکستان اورغریب عوام کے لئے قربانیاںدیں ہیں اسلئے آج پاکستانی قوم تحریک انصاف کے حق میںاپنا فیصلہ دے دیا ہے 2018؁ء کے الیکشن میں مخالفونوںکوشکست کا سامناکرناپڑاانہوںنے کہاہے کہ 2018؁ء کے الیکشن میںدھاندلی کی باتیں کرنے والوں کوپاکستانی قوم نے مستردکردیاہے انہوںنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد جماعت ہے جنہوںنے غریب عوام اورانصاف حقوق کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے عمران خان کے خلاف باتیں کرنے والے اب اس باراقتدارمیںنہ آنے کی وجہ سے دھاندلی کی الزامات لگارہے ہیںانہوںنے کہاہے کہ بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی بلوچستان کے غریب عوام کی کامیابی ہے بلوچستان ایک پسماندہ علاقہ ہے جسکوہراقتدارمیںنظراندازکردیا گیاہے لیکن انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میںبلوچستان کے غریب عوام حقوق کی آواز قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی اٹھایاجائے گا۔

(جاری ہے)

جس کی اصل وجہ سابقہ حکمرانوںکی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے غریب عوام کو روزگارفراہم نہیں ہوسکااب بلوچستان کے تمام ضلعوں کے اندرغریب عوام کو برابری کے حقوق ملیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ اپنے جلسے جلسوں میںبلوچستان کے غریب عوام اور ان کے حقوق کے آواز کوبلندکیا۔میرغلام حسین لاشاری نے کہاہے کہ بلوچستان سے تحریک انصاف کی کامیابی پی ٹی آئی کے کارکنوںکی محنت جدوجہدکی وجہ سے آج بلوچستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی انہوںنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھاکہ بلوچستان میں غریب تعلیم یافتہ نوجوانوںکومیرٹ پرنوکریاں دی جائیںگی ہمیں امید ہے کہ ہمارے چیئرمین عمران خان صاحب اپنے اصولوں پرفیصلے کائم اوردائم رکھیں گے۔

انہوںنے کہاہے کہ بلوچستان سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدرسرداریارمحمد رند،صوبائی جنرل سیکریٹری قاسم خان سوری ،سائوتھ ریجن بلوچستان کے صدرمیرتاج محمد رندکی قیادت میں دن رات جدوجہد کرکے غریب عوام کو انکے گھروں تک انصاف اورحقوق پہنچائیں گے۔انہوںنے کہاہے کہ آج اگرتحریک انصاف بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اسکا سہراصوبائی صدرسرداریارمحمدرند،صوبائی جنرل سیکریٹری قاسم خان سوری پرجاتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں