ملک بھر کی طرح اوتھل میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

منگل 5 فروری 2019 17:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) 5فروری کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی ۔جس میں سرکاری آفیسران ، عمائدین شہر،سیاسی و سماجی رہنمائوں ،شہریوں ، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اظہار یکجہتی کی ریلی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے آفس سے نکالی گئی اور جمن شاہ چوک پر ریلی کی شرکاء سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر ان شاء اللہ تعالیٰ جلد آزاد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی فوج کی بربریت ظلم و تشدد کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران سمجھتے ہونگے کے 1947ء کے موقع پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر انہوں نے کوئی معرکہ مارا ہے میں سمجھتا ہوں کے بھارت کے ہر مظالم ریاست جموں کشمیر کا وہ خطہ جو آج پاکستان کا زیر انتظام ہے کی آزادی کی بنیاد بنے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت جو ظلم کر رہا ہے وہ اب باقی ماندہ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کا سبب بنے گا اور کشمیری مسلمان بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 5فروری کشمیرہم کوان مائوں اور بہنوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور ظالم نے ناجانے ان کے کتنے خون بہا دے جو آزادی حاصل کرنے کی جدہوجہد میں تقریباًً 70سالوں سے وہ ظلم و ذیادتی کا نشانہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عرض فلسطین کے بعد دھرتی کا مظلوم ترین گوشہ ہے کشمیر کو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے مگر درندہ صفت بھارت نے کو کئی سالوں سے لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ظلم پہ ظلم کیے جا رہا ہے ۔

بھارت نے فوج کی بہت بڑی تعداد ان معصوم لوگوں کے اوپر معمور کر رکھی ہے جو ہر روز کشمیری مائوں اور بہنوں پر ظلم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا بھارت کا یہ ظلم دیکھ رہی ہے اور اس ظلم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ پاکستانی قوم اور پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

ریلی کے شرکا سے ضلعی اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ، پرنسپل ماڈل ہائی اسکول اوتھل محمد انور جمالی، سیاسی و سماجی رہنما محمد عمر لاسی، سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی، جی ٹی اے لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو، شہزاد حمید ربانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خدارادیت کے حصول میں کشمیری بھائیوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی طور پر حمایت جاری رکھے گی ۔

نہتے کشمیر یوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے اور بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ دوستین ہوت، اے ایس پی اوتھل اخلاق اللہ تارڑ ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ ، غلام محمد عرف گلو جاموت ، پیر گلا شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عبدالواحد شاکر بلوچ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ا وتھل سید عبدالرحمان شاہ، تحصیلدار اوتھل نصر احمد جاموٹ، نائب تحصیلدار محمد یعقوب شیخ، ایس ایچ او اوتھل فلک شیر ، حسین علی جاموٹ، کامریڈ ولی محمد جاموٹ، پیر قادر شاہ جیلانی عبدالصمد رونجھو، نذیر احمد لاسی،عباس علی لاسی، اکبر شیخ، اطہر قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت قمر الدین بلوچ، رستم شاہوک ، محمد بخش لاسی، عبداللہ رونجھو، اصغر علی لاسی، عبدالستار جاموٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں