پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،ریلی سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا خطاب

منگل 5 فروری 2019 19:06

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام شہر اوتھل میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا ریلی کے شرکاء نے قومی شاہراہ پر گشت کیا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل۔ضلعی اسپورٹس آفیسر لسبیلہ محمد یوسف بلوچ ،عبدالواحد سومرو ،محمد انور جمالی ، شہزاد حمید ربانی ، عمر لاسی نے سید جمن شاہ چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ، نہتے کشمیریوں خصوصا معصوم بچوں اور خواتین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہورہی ہے ، لیکن کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جو ہر حال میں پاکستان بن کے رہے گا ، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے اور عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے اہم مسئلے کی طرف دلانے کے لئے وفد نے اس اہم مسئلے کو تمام عالمی فورموں پراٹھایا جائے ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر دوستین ہوت،اے ایس پی لسبیلہ اخلاق اللہ تارڑ ،سابق چیئرمین اوتھل سرداررسول بخش برہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عبدالواحد شاکر بلوچ،ایڈمنسٹریٹر سید عبدالرحمٰن شاہ۔

(جاری ہے)

تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ۔نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ،ایڈیشنل سوشل ویلفیئر آفیسر اوتھل عبدالصمد رونجھو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ناریل فارم قمر الدین بلوچ سمیت سیاسی سماجی شخصیات قبائلی عمائدین ضلعی سطح کے آفیسران ، اساتذہ کرام ، شہریوں اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں