اوتھل،مزدہ ٹرک اور ٹینکر میں تصادم ،مزدہ میں سوار باپ بیٹا جاں بحق ،ٹینکر میں موجود دو افراد شدید زخمی

منگل 18 جون 2019 22:19

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر دبئی مسجد کے قریب مزدہ ٹرک اور ٹینکر میں تصادم ،مزدہ میں سوار باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ٹینکر میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کیمطابق قومی شاہراہ دبئی مسجد کے قریب مزدہ ٹرک اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت علی احمد ولد نور احمد اور سراج ولد علی احمد سکنہ خضدار کے نام سے ہوئی جو کہ باپ بیٹا تھے جبکہ ٹینکر میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں محمد اسماعیل ولد شاہنواز اور لیاقت علی ولد نور سکنہ نوشہروفیروز سندھ شامل تھے ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کیمطابق جاں بحق باپ اور بیٹا تھے جن کی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ا ن کے علاقے خضدار روانہ کردیا گیاجبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں