بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں رمضان بچت بازار لگانے کا مقصد لوگوں کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کرنا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر حب

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:05

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمدظہیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں رمضان بچت بازار لگانے کا مقصد لوگوں کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بچت بازار کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدر لالہ منان افغان،نائب رسالدار لیویز یار محمد برفت ،اسسٹنٹ اے سی آفس مرتضی شیخ سمیت دیگر معززین و کاروباری شخصیت بھی موجود تھی رمضان بچت بازار میں عوام کو مارکیٹوں کے مقابلے میں کم داموں پر آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی اور منافع خوروں سے بچانے کے لیے رمضان المبارک میں بچت بازار کا انعقاد کیا ہے جہاں پر لوگوں کو معیاری اور سرکاری مقررہ قمیتوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں گی تاکہ گرانفروشی کرنیوالے دکانداروں کی حوصلہ شکنی ہو انھوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے ، مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت، آٹا، دالیں اور چینی کے علاوہ دودھ سمیت دیگر تمام اشیاِئے ضروریہ کی فروخت مقررہ قیمتوں پر کرنے کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بچت بازار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور بچت بازاروں میں بغیر ماسک کسی بھی دکاندار یا عام آدمی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بچت بازاروں میں ماسک پہن کر آئیں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے بچت بازار میں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا معائینہ اور جائزہ لی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے سری بیکری کے خلاف عوامی شکایت پر چھاپہ مارا جہاں مکس مٹھائی 350 روپے فی کلو کے بجائے 480 روپے فی کلو فروخت کرکے گاہک سے 130روپے سرکاری لسٹ سے زائد وصول کرنے پر سری بیکری کے مالک پربھاری جرمانہ عائد کیا اور آئندہ شکایت ملنے پر سخت قانونی کاروائی کی وارننگ دیں دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب کاکہناتھاکہ سرکاری لسٹ سے زائد رقم وصول کر نے والوں کی اے سی آفس میں شکایت درج کروائیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں