گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں وفد کی ڈی آ ئی جی مکران ریجن غلام اصفر مہیسر سے ملاقات

بدھ 27 اپریل 2022 21:30

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں ایک وفد نے نئے ڈی آ ئی جی مکران ریجن غلام اصفر مہیسر سے ان کے دفتر میں ایک تعارفی ملاقات کی، اس موقع پر ڈی آئی جی مکران ریجن نے صحافیوں سے اپنے خطاب میں گوادر شہر کے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، گاڑیوں کے کالی شیشوں سے گاڑیوں کو صاف کرانے اور بغیر لائسنس گاڑیوں کی ڈرائیونگ پر پابندی، سگنل کی پاسداری اور خصوصاً 18 سال سے کم عمر کیبچوں کی گاڑیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظر آنے پران کی روک تھام اور انہیں کنٹرول کرانے میں پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔

منشیات سے پاک معاشرہ کی تشکیل میں صحافیوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔ اور مزید کہا کہ گوادر پولیس کی ذمہ داری ہے اور اسی طرح لیڈیز مارکیٹ کے قریب ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے پر پولیس پر زور دی جائے گی کہ وہ رکشوں کے لئے مخصوص پارکنگ کا مقام مقرر کرائے، تاکہ عوام اس بڑھتی ہوئی ٹریفک کی پریشانیوں اور دشواریوں کا انہیں سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اور دیگر مسائل میں منشیات جس سے نئی نسل کو تبائی سے دوچار کیا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی سازش ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو ہماری نوجوان نسل تباہ ہوگی۔ ہمارے ملک کی ابادی میں 60فیصد نوجوان ہیں جو اس ملک کے اصل اٹاثے ہیں اور جو نوجوان اس لت میں گرفتار ہیں ان کے علاج معالجہ اور اس کی روک تھام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے گوادر کے صحافیوں، شہر کے سیول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اپنی خدمات پیش کریں۔گوادر پریس کلب کے صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور نئے ڈی ائی جی کو یقین دہانی کرائی ہیکہ وہ ہمیشہ کی طرح مثبت رپورٹنگ کرتے رہے ہیں اور جو گوادر کے مسائل خصوصاً منشیات جس سے کئی نوجوان مبتلا ہو چکے ہیں یہ ایک ناسور ہے ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کو منشیات سے مکمل پاک کیا جائے۔

اور منشیات کے بیوپاریوں کا قلع قمع کیا جائے۔ اور جو نوجوان اس کے شکار ہیں ان کا علاج کیا جائے تاکہ وہ اس معاشرے اس قوم ملک کے کار آ مد شہری ہوں۔ صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں وفد نے ڈی آ ئی جی مکران ریجن غلام اصفر مہیسر سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات میں اس وفد نے ڈی آئی جی مکران ریجن سے گوادر شہر کے مسائل میں ان کی دلچسپی کو خراج تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ منشیات جس سے نئی نسل تبائی سے دوچار ہے ایسے تعلیم یافتہ آ فسران کی کوششوں سے اس پر قابو پانے کی امید کی جاسکتی ہے۔

اور وقتاً فوقتاً ایسے میٹنگوں کا سلسلہ جاری رہنے سے کافی مسائل کے حل میں پیش رفت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ شہر یہ ملک ہمارا ہے اس کی امن و امان اور نیک نامی ہمارا ہے۔صحافیوں نے جی آئی جی سے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہائی کی۔ اور ان کے گوادر انے اوع ڈیوٹی سنھبالنے پر انہیں مبارکباد دی اور گوادر پریس کلب کے دورے کی ان کو دعوت دی۔اس وفد میں شامل نائب صدر صداقت بلوچ جوائنٹ سیکریٹری جاوید احمد سابق صدر بہرام بلوچ سابق صدر نور محسن سابق جنرل سیکریٹری یعقوب پڑ سابق جوائنٹ سیکریٹری حاجی عبیداللہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او گوادر فہد احمد کھوسہ ایس ڈی پی او طلحہ ولی بھی موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں