سستے رمضان بازار وں میں لوگوں کو بہت ریلیف مل رہا ہے،صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حکومت پنجاب

جمعرات 9 مئی 2019 15:15

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حکومت پنجاب شیخ غلام فرید نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار وں میں لوگوں کو بہت ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کو ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں معیار ی اشیاء خوردونوش کی ازراں نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع لودھراں کے رمضان بازار وں کے اچانک معائنے کے دورن کہی۔

انہوں نے دنیا پور، کہروڑپکا اور لودھراں کے رمضان بازاروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے رمضان بازار وں میں مختلف سٹالز پر اشیائخوردونوش کی کوالٹی کو چیک اور چینی کے پیکٹ کا بھی وزن کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں میڈیکل سنٹر، سکیورٹی، انتظار گاہ اور دیگر سہولیات کی موجودگی کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں