لودہراں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جون 2021 14:48

لودہراں  آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کہروڑپکا کے ایس ایچ او محمد اسماعیل کی زیر نگرانی ارشاد احمد ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا

ملزم سے 130 انار، 25 سٹک گن، 400 ہوائی گولہ، 200 فرشی گولہ، 140 ہوائی گولہ رنگ وار اور 150 کیک ڈبہ برآمد کیاملزم کے خلاف تھانہ سٹی کہروڑپکا میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ڈی پی او عبدالروف بابرکا کہنا تھا ضلع بھرمیں آتش بازی کا سامان خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں