اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر دھنوٹ سیوریج کا درینہ مسلہ حل کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے میونسپل کمیٹی کے سب انجینئر کے ہمراہ علاقے کا وزٹ کیا

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعہ 30 جولائی 2021 12:43

اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر دھنوٹ  سیوریج کا درینہ مسلہ حل کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے میونسپل کمیٹی کے سب انجینئر  کے ہمراہ علاقے کا وزٹ کیا
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) ضلع کا سب سے بڑا قصبہ دھنوٹ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا مسئلہ چلا رہا تھا عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے علاقہ مکینوں کی پریشان کن صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر میونسپل کمیٹی کہروڑپکا سے مشینری کو طلب کیا اور موقع پر سیوریج کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادں پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں علاقہ میں سیوریج کا گھمبیر مسئلہ تھا جس کے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں میونسپل کمیٹی عملہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں