لودھراں، میپکو آفس سے ایس ڈی او مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بدھ 29 دسمبر 2021 22:35

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2021ء) لودھراں میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آفس سے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایس ڈی او نے مدعی سے ٹیوب ویل کیلئے 20 ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت مانگی تھی۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران میپکو ملازمین نے ہماری ٹیم کو یرغمال بنالیا تھا، جسے پولیس نے بازیاب کرایا۔چیئرمین ہائیڈرو یونین نے ایس ڈی او میپکو کی رشوت ستانی کے الزام میں گرفتاری کے اقدام کو ایف آئی اے کی زیادتی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ایس ڈی او کو اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں