لودھراں،نامعلوم شخص ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا

اتوار 23 جنوری 2022 18:45

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) نامعلوم شخص ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا ، تیزاب گردی سے گلشن بی بی کا پورا چہرہ متاثرہ ہوگیا، اہلخانہ نے بتایا کہ کافی دنوں سے کوئی ہماری بہن کو بلیک میل کر رہا تھا مگر ہماری بہن ہمیں بتا نہیں رہی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم اور ماڈل تھانہ سٹی پولیس نے متاثرین کے گھر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کا موبائل قبضے میں لیتے ہوئے ابتدائی چھان بین شروع کر دی ،متاثرہ گلشن بی بی شادی شدہ ہے اور چار بچوں کی ماں ہے ،ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں