عملہ صحت صفائی کو علاقہ اور مجوزہ ٹائم کا ہد ف دیکر صفائی کی روزانہ رپورٹ کرنے کا نظام وضع کیا جائے‘ڈپٹی کمشنر لودھراں

بدھ 31 اکتوبر 2018 14:20

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ٹی ایم ایز صفائی سے لوگوں کو حفظان صحت کا مثالی ماحول فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عملہ صحت صفائی کو علاقہ اور مجوزہ ٹائم کا ہد ف دیکر صفائی کی روزانہ رپورٹ کرنے کا نظام وضع کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی ، چیئر مین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری، چیف آفیسر لودھراں اسد عباس نقوی، باقر حسین انچارج ریسکیو1122، طار ق چوہدری یو ایس ایڈ، سینٹر ی انچارج مظفر اقبال اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ اجرت کی بنیاد پر ورکرز حاصل کریں اور کرائے پرمشینری بھی حاصل کریں تاکہ عملہ اور مشینری کی کمی کو پورا کرتے ہوئے صفائی کا ہدف مکمل کیا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوامی خدمت کی راہ میں کسی رکاوٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ غیر قانونی بورڈ، پینا فیلکس اور پوسٹرز کا خاتمہ کریں ۔ انہوں نے ریلوے چوک سے گرائے جانے والی ناجائز تجاوزات کا ملبہ بھی جلد ہٹا نے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں