لودھراں میں 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 26 فروری 2022 15:20

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) لودھراں میں 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کیس کی 11 ماہ بعد فورنزک رپورٹ آنے کے بعد مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قریبی رشتے دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقتول کی والدہ کا کہناہے کہ بیٹے کو منصوبہ بندی سیاجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاش کوگھر میں لٹکا کرخودکشی کا تاثردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں