لورالائی، ٹڈی دل کی یلغار سے ہزاروں ایکڑ پرتیار فصلات شدید متاثر، زمینداروں کی خاتمہ کیلئے حکومت سے اپیل

منگل 2 جون 2020 17:49

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) لورالائی میں ٹڈی دل کے یلغار سے زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہزاروں ایکڑ پرتیار فصلات کو شدید نقصان پہنچا ، زمینداروں کاحکومت سے ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کی اپیل، ایک طرف عالمی وباء کوروناء کے باعث کاروبار مکمل تباہی کا شکار لوگ خوف میں مبتلاء ہیں اور صحت کے مسائل سے زہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور علاج کی سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے شہری نفسیاتی مریض بن رہے ہیں دوسرے جانب بیرون ممالک سے اٹھائیس سال بعد ٹڈی دل نے ملک اور خاص طور پر بلوچستان کے اضلاع پر حملہ آور ہو گئے جس سے گندم سیب بادام زرد آلو سمیت دیگر فصلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا جس سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا، حکومت ابھی سے ہی ایمرجنسی نافذ کرکے اقدامات کرے اور چین کی مددسے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے تاکہ ہمارا ملک اور صوبہ اس آفت سے نجات حاصل کرے بصورت دیگر پاکستان کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں